وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں 2 روز قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کو لوٹن ایئرپورٹ سے پولیس کے پروٹوکول کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔
شہباز شریف لندن میں 2 روز قیام کے بعد امریکہ  روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہورہا ہوں۔ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔