لاہور جلسہ:وزیراعلیٰ کے پی کےکنٹینر سے ڈی جے ٹیم کے موبائل فون غائب

لاہور جلسہ:وزیراعلیٰ کے پی کےکنٹینر سے ڈی جے ٹیم کے موبائل فون غائب
لاہور جلسہ:وزیراعلیٰ کے پی کےکنٹینر سے ڈی جے ٹیم کے موبائل فون غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور  جلسے کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈاپور کے کنٹینر  سے 3 موبائل فون غائب ہوگئے۔

 ڈی جے ٹیم کے تین موبائل فون کنٹینر کے اندر  سے غائب ہوئے۔ اس حوالے سے ڈی جے ٹیم نے جیو نیوز کو بتایا کہ  تینوں موبائل فونوں میں موسیقی اور پارٹی ترانے موجود تھے۔

ڈی جے ٹیم نے پریشانی کا اظہا رکیا تھا کہ  لاہور تک کارکنان کو گرمانے کے لیے ان کے پاس  موسیقی کا مواد نہیں ہوگا۔

خیال رہےکہ تاخیر سے جلسہ گاہ  پہنچنے  پر  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لیے تیار کیا گیا کنٹینر استعمال نہ ہو سکا۔