ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا

ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی ...
ڈی ایس پی رانا ندیم اقبال کی نوجوان مرد کے ساتھ مبینہ جنسی فعل کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ ہر کوئی شرم سے پانی پانی ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی ایس پی سی آئی اے سیالکوٹ رانا ندیم طارق کی نازیبا تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس میں کھلبلی مچی تو آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی معطل کر تے ہو ئے عہدے سے ہٹا دیا اور لاہور طلب کر لیا اور اب ان کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” ہم حسن علی کی اس حرکت پر اب یہ کام کریں گے۔۔۔“ واہگہ بارڈر پر حسن علی کی ”پریڈ“ نے بھارتیوں کیساتھ ساتھ بھارتی فوج کو بھی مرچیں لگا دیں، ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا 
سی آئی اے سیالکوٹ میں تعینات ڈی ایس پی رانا ندیم طارق منڈی بہاؤالدین کے رہائشی ایک نوجوان نعمان ماچھی کیسا تھ غیر اخلاقی حالت میں پائے گئے جس کی ویڈیو بھی بنی جو اب منظرعام پر آ گئی ہے۔ رانا ندیم طارق 1998ءمیں انسپکٹر بھرتی ہوئے اور 2016ءمیں ترقی پا کر ڈی ایس پی کے عہدہ پر فائز ہوئے اور اس دوران ساہیوال منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں تعینات رہے۔


تعیناتی کا زیادہ عرصہ سیالکوٹ میں گزرا انکوائری کمیٹی میں اپنا موقف بیان کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ انکی منڈی بہاؤالدین میں تعیناتی کے دوران دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے والے ملزموں کے خلاف متعد د مقدمات درج ہوئے جس کا ملزموں کو رنج تھا ۔
اس دوران نعمان نامی شخص نے اپنے موبائل فون کے ذریعے مجھے متعدد گینگ کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔ کسی کام کے سلسلے میں منڈی بہاؤالدین گیا جہاں اس نو جوان سے دوبارہ رابطہ ہوا اور اس کے پاس گیا اس نے چائے میں نشہ آور چیز ملا کر پلا دی جس کے بعد نعمان نے زبر دستی نازیبا فعل کیا اور ویڈیو بنالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ رات کو پارٹیوں میں جاتے ہیں جہاں کباب کے ساتھ۔۔۔“ ایاز امیر نے میشاءشفیع کے الزامات پر ایسا تبصرہ کر ڈالا کہ ہر اداکارہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی، انہوں نے اپنے میک اپ روم میں جا کر لڑکیوں سے کیا کہا؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا ہی مشکل ہو جائے گا 
دوسری طرف آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رانا ندیم طارق کو معطل کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ذرائع کے مطابق رانا ندیم طارق کسی بھی وقت پولیس کی ملازمت چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں۔