بھارتی فورسزکشمیری صحافیوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا رہی ہیں،مشعال ملک

  بھارتی فورسزکشمیری صحافیوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا رہی ہیں،مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی صحافتی تنظیمیں اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا نوٹس لیں،بھارتی فورسز نے کشمیری خاتون صحافی مسرت زہرہ پر کالے قوانین کے تحت ایف آر درج کر رکھی ہے، بھارتی فورسز تحریک آزادی کچلنے کیلئے صحافیوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا رہی ہیں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

۔گزشتہ روز حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری صحافیوں کو ہراساں کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے کشمیری صحافیوں سے اظہار رائے کی آزادی بھی چھین رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کا پردہ چاک کرنے والے صحافیوں کو قتل کر دیا جاتا ہے۔
مشعل ملک