باجوڑ ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کی کامیابی، شوکت یوسفزئی کی مبارکباد

باجوڑ ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کی کامیابی، شوکت یوسفزئی کی مبارکباد
باجوڑ ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کی کامیابی، شوکت یوسفزئی کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی نے باجوڑ ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کو کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ باجوڑ میں انتخاب کا نتیجہ یہی آنا تھا پارٹی ورکرز مبارک زیب کے ساتھ تھے،پارٹی پالیسی کے تحت گلفراز خٹک کو الیکشن کیلئے ٹکٹ دیا گیاتھا،

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں شوکت یوسفزئی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مبارک زیب نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر اور جھنڈے پر ووٹ لئے،خیبرپختونخوا میں پنجاب کی طرح ضمنی الیکشن میں کہیں لڑائی جھگڑا نظر نہیں آیا،ان کا کہناتھا کہ پنجاب میں پری پول دھاندلی بھی نظر آئی اور فارم 45بھی غائب رہے،پنجاب کے الیکشن میں نتائج پہلے سے بنا لئے گئے تھے،ن لیگ نے پہلے سے بندوبست کر لیاتھا کہ پی ٹی آئی کو جیتنے نہیں دینا۔

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ مشال یوسفزئی سیاست میں نئی آئی ہیں ان کو احتیاط کرنا ہوگا، غلطی کی ہے تو مان لینا چاہئے کہ مجھ سے غلطی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شاید مشال یوسفزئی کو پیغام پہنچا دیا ہے۔