تونسہ شریف میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید،علاقے میں کشیدگی

تونسہ شریف میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید،علاقے میں کشیدگی
تونسہ شریف میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید،علاقے میں کشیدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تونسہ شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن )تونسہ شریف کی بستی دین پناہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوﺅں کی اندھا دھند فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
روز نامہ امت کے مطابق شہداءمیں ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید شامل ہیں، دونوں اہلکار تھانہ صدر تونسہ میں تعینات تھے۔پولیس کے مطابق دائرہ شاہ پل کے علاقے میں مسلح ڈاکوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ڈاکوﺅں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر فرائض کی ادائیگی کا اعلیٰ ترین ثبوت پیش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی فلاح و بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ شہداء نے وطن کے امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔“
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ڈاکوﺅں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔