شیخوپورہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سالگرہ سے واپس آنیوالے 2 بھائی جاں بحق

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔
پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔