رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر راکٹ حملہ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر راکٹ حملہ، 12 اہلکار شہید
رحیم یار خان: ڈاکوؤں کا پولیس قافلے پر راکٹ حملہ، 12 اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے میں12اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 8 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ دونوں پولیس موبائل میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔