بونیر میں طلباء کو ریسکیو آپریشن کے دوران گھر سے سونے کے زیورات مل گئے، ویڈیو بنا کر جاری کر دی 

بونیر میں طلباء کو ریسکیو آپریشن کے دوران گھر سے سونے کے زیورات مل گئے، ...
بونیر میں طلباء کو ریسکیو آپریشن کے دوران گھر سے سونے کے زیورات مل گئے، ویڈیو بنا کر جاری کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بونیر میں کلاؤڈ برسٹ اورسیلاب نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے جس میں اب تک 220 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں  جبکہ ملبے تلے دبی لاشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم ا س دوران سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے طالبعلموں کو ایک گھر سے سونے کے زیورات ملے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء ایک گھر میں سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں اور اس دوران انہیں ایک گھر سے ایک ڈبی میں رکھے گئے سونے کے زیورات ملتے ہیں جن کی مالیت یقینی طور پر 10 لاکھ سے زائد ہے تاہم طلباء نے مقام بتاتے ہوئے ویڈیو بنا کر جاری کر دی تاکہ جس کسی کے بھی ہوں وہ اسے حاصل کر سکتا ہے ۔