سانحہ 9مئی، 25مجرموں کو 10سال تک سزائیں، فوجی عدالتوں نے فیصلے سنا دیئے، مکمل انصاف تب ہوگا جب ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں کو سز ا ملے گی: آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ دیسک، نیوز ایجنسیاں) فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث25 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں اور ان میں 25 مجرمان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ عدالتی فیصلے کے تحت درج ذیل ملزمان کو مختلف حملوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں۔جان محمد خان ولد طور خان - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)،محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)،راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود - 10 سال قید بامشقت (جی ایچ کیو حملہ)، رحمت اللہ ولد منجور خان - 10 سال قید بامشقت(پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ) انور خان ولد محمد خان - 10 سال قید بامشقت(پی اے ایف بیس میانوالی حملہ)، محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان - 9 سال قید بامشقت (بنوں کینٹ حملہ) ، داد خان ولد امیر زیب - 7 سال قید بامشقت(چکدرہ قلعہ حملہ)، فہیم حیدر ولد فاروق حیدر - 6 سال قید بامشقت(جناح ہاؤس حملہ)، زاہد خان ولد محمد خان - 4 سال قید بامشقت (ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ)، یاسر نواز ولد امیر نواز خان - 2 سال قید بامشقت(پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ)، عبدالہادی ولد عبدالقیوم - 10 سال قید بامشقت(جناح ہاؤس حملہ)، علی شان ولد نور محمد - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)،داد خان ولد شاد خان - 10 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)،عمر فاروق ولد محمد صابر - 10 سال قید بامشقت(جی ایچ کیو حملہ)،بابر جمال ولد محمد اجمل خان - 10 سال قید بامشقت (پی اے ایف بیس میانوالی حملہ)، محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر - 6 سال قید بامشقت(جناح ہاؤس حملہ)، محمد عاشق خان ولد نصیب خان - 4 سال قید بامشقت (جناح ہاؤس حملہ)، خرم شہزاد ولد لیاقت علی - 3 سال قید بامشقت(ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملہ)،محمد بلاول ولد منظور حسین - 2 سال قید بامشقت(جناح ہاؤس حملہ)(،سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان - 2 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملہ)لئیق احمد ولد منظور احمد - 2 سال قید بامشقت (آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملہ)،علی افتخار ولد افتخار احمد - 10 سال قید بامشقت(جناح ہاؤس حملہ)، ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید - 10 سال قید بامشقت(جناح ہاؤس حملہ)،عدنان احمد ولد شیر محمد - 10 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ)، شاکر اللہ ولد انور شاہ - 10 سال قید بامشقت (پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملہ)آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سزائیں مختلف قانونی کارروائیوں کے بعد سنائی گئی ہیں اور ان میں شامل افراد کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اورجلا ؤگھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے صحیح معنوں میں مکمل انصاف اْس وقت ہوگا جب 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو سزائیں سنا دی ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پْرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں، سیاسی پروپیگنڈے، جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کیلئے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ نفرت، جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات پر منظم حملے کیے گئے اور اْن کی بے حرمتی کی گئی، یہ پر تشدد واقعات پوری قوم کے لیے ایک شدید صدمہ ہیں، 9 مئی کے واقعات زور دیتے ہیں کسی کو سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اس یوم سیاہ کے بعد تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کیے گئے، کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لیے بھجوائے گئے، مناسب کارروائی کے بعد ٹرائل ہوا۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے جبکہ متعدد ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی مختلف عدالتوں میں بھی مقدمات زیر سماعت ہیں، دیگر ملزمان کی سزاؤں کا اعلان اْن کے قانونی عمل مکمل کرتے ہی کیا جا رہا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ صحیح معنوں میں مکمل انصاف اْس وقت ہوگا جب 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی، ریاست پاکستان 9 مئی کے واقعات میں مکمل انصاف مہیا کرکے ریاست کی عملداری کویقینی بنائے گی۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ 9 مئی کے مقدمے میں انصاف فراہم کرکے تشدد کی بنیاد پر کی جانے والی گمراہ اور تباہ کْن سیاست کو دفن کیا جائے گا، 9 مئی واقعات پر کیا جانے والا انصاف نفرت، تقسیم اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی کرتا ہے، آئین اور قانون کے مطابق تمام سزا یافتہ مجرموں کے پاس اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق ہے۔
9مئی سزائیں