سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، پارا چنار کے عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز

  سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، پارا چنار کے عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے: مریم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاراچنارمیں مشکلات کے شکار عوام کے لئے ادویات کی فراہمی کا وعدہ چند گھنٹوں میں پورا کر دیا، ادویات اور ضروری سامان سمیت41ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی جبکہ مزید5ٹرک کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا، پاراچنار کی بزرگ مریضہ جمیلہ مراد کوسریس حالت میں فوری آپریشن کے لئے پنجاب ایئرایمبولینس سروس کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ضلع کرم سے تعلق رکھنے والی60 سالہ مریضہ کے بیٹے ذیشان حید ر نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا  وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے کرم کے عوام مشکل میں ہیں دعا ہے کہ حالات جلد نارمل ہوں اور زندگی اپنی معمولات کی طرف لوٹ آئے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔ ضرورت پڑی تو مزید مریضوں کو پاراچنار سے ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے مجھے خصوصی طور پر پاراچنار کے لوگوں کی مدد کی ہدایت کی۔پارا چنار کے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرم غلام مرتضیٰ نے مزید ادویات کی فراہمی درخواست بھی کی جس پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے مزیدادویات بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز 

مزید :

صفحہ اول -