چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے لاہور بارایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ سے لاہور بارایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) چھوٹا لاہور بار ایسو سی ایشن کے صدر تنویر شہزاد ایڈوکیٹ کی قیادت میں ایسو سی ایشن کے وفد نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر رجسٹرار ہائی کورٹ کے علاوہ نائب صد ر لاہور بار عاقل محمد ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری مستجاب خان، جوائنٹ سیکرٹری اسد علی اور فنانس سیکرٹری سید قاسم شاہ بھی موجود تھے وفد نے لاہور بار کے مسائل سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا جس پر موصوف نے بعض مسائل موقع پر حل کرنے اور بعض کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے وکلاء برادری اور بالخصوص لاہور بار کے وکلاء کی کوششوں کو سراہا انہوں نے صوابی کے لئے پشاور ہائی کورٹ ورچوئل بینچ کی منظوری، لاہور بار کے لئے دو کورٹ رومز، دفاتر، کار پارکنگ اور دیگر مسائل حل کرنے کے علاوہ موجودہ عدالتوں اور بار روم کی رینوویشن کی منظوری بھی دیدی وفد نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔