ترکی کا امر یکا سے پیٹر یاٹ میزا ئل خرید نے کا عندیہ

  ترکی کا امر یکا سے پیٹر یاٹ میزا ئل خرید نے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(آئی این پی)شام کے علاقے ادلب میں روس کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد ترکی نے ایک بار پھر امریکا کے ساتھ قربت اختیار کرنا شروع کردی ہے۔ ترک وزیر دفاع خلوصی آکار نے کہا ہے کہ انقرہ نے ادلب میں ترکی کی قائم کردہ مانیٹرنگ چوکیاں ہٹانے کی روسی درخواست مسترد کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پرہم امریکا سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم خرید کریں گے۔توقع ہے کہ واشنگٹن انقرہ کو یہ میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔آکار نے 'سی این این' ترک ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ترکی اور روس ادلب میں شام کی فضائی حدود کے استعمال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور زمین پر ترک اور روسی عہدے داروں کے مثبت بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ادلب میں روسی افواج کے ساتھ محاذ آرائی کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اس کا واحد مقصد ادلب میں امن کا قیام ہے۔ اگر شام میں روس جانب داری کا مظاہرہ کرتا ہے تو بحران پر قابو پانے کے لیے ترکی کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔خلوصی آکار نے مزید کہا کہ پیٹریاٹ سسٹم کو خریدنے کے لیے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور واشنگٹن ہمیں ادلب میں استعمال کے لیے پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم فراہم کرسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -