تحریک عدم اعتماد،(ن)لیگ نے فضل الرحمن سے زرداری کی گارنٹی مانگ لی
تجزیہ؛جاوید اقبال
حکومت کیخلاف فیصلہ کن انداز میں تحریک کی تیاریوں کے سلسلے میں آج لاہور میں پھر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے دو بڑوں کی ہم بیٹھک ہوگی،یہ ملاقات بہت اہم ہے لیکن اس میں تحریک عدم اعتماد پہلے آئے یا لانگ مارچ کے بعداس کا فیصلہ بھی ہوگا اور اس پر غور بھی کیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ اور پی پی قیادت ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن)لیگ فضل الرحمن سے آصف زرداری کی گارنٹی مانگ رہی ہے کہ وہ موقف پر قائم رہیں گے اور پہلے کی طرح بیک پر نہیں چلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن نے دونوں پارٹیوں کی قیادت کا ایک دوسرے پر اعتماد پیدا کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے بڑوں میں ایک اور ملاقات کی راہ ہموار کر دی ہے اور دونوں کو قائل کر لیا ہے کے آصف زرداری اور شہباز شریف آج لاہور میں ملاقات کریں اور ایک دوسرے کے گلے شکوے بھی دور کریں اورآپس میں اعتماد کی فضا بھی پیدا کریں تاکہ دونوں جماعتیں ملکر حکومت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں آج وزیراعظم کیساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب کیخلاف بھی عدم اعتماد لانے پر بات چیت ہو گی اور ملاقات میں چوہدری برادران اور ان کاکردار بھی زیر غور آئے گا اور اس معاملے پر بھی بات چیت ہو گی کہ کیوں نہ اکٹھے چوہدری برادران سے آئندہ دنوں ملاقات کریں اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کیخلاف ان کا تعاون حاصل کریں۔
گارنٹی