پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
پی ایس ایل 8، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 11 ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی ۔ ملتان سلطانز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔ملتان سلطانز کی جانب سے اوپنر آنے والے بلے باز شان مسعود51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے کپتان محمد رضوان110 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ رائیلی روسو29 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔

جواب میں کراچی کنگز کی بلے بازی کا آغاز اچھا ہوا ، اوپنرز میتھیو ویڈ 20 اور جیمز وینس 75 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔حیدر علی 12 اور شعیب ملک14 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ بین کٹنگ 12 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کے کپتان 47 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہم پہلے باولنگ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے اور دوسری اننگز میں ڈیو فیکٹر بھی ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹورنامنٹ میں  ہمارے پاس ہارنے  کے لیے کچھ بھی نہیں ہے ، لاہور قلندرز کے خلاف میچ نے ہمیں اعتماد دیا ہے ۔ دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس معنی نہیں رکھتا ، اچھی کرکٹ کھیلنا ضروری ہے ، ہر ٹیم اپوزیشن کے حساب سے تیاری کر کے آتی ہے اور اپنے گیم پلان پر چلتی ہے۔

مزید :

PSL -PSL Picture Gallery -