گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر مشہورہوگیا

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر مشہورہوگیا
گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر مشہورہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیلیور (این این آئی)گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے گیت گانے والا امریکی پولیس افسر دنیا بھر میں مشہور ہوگیا۔ اداکارہ ٹیلر سوفٹ کے گیت گانے والا یہ شخص امریکی ریاست ڈیلیور کا پولیس افسر ہے۔ امریکی پولیس محکمے کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی نگرانی کے دوران یہ دلچسپ ویڈیو ملی۔ انہوں نے اس ویڈیو کو عوام کی تفریح کے لئے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا۔ اپنے گانے ’’شیک اٹ آف‘‘ کو اس انداز میں دیکھ کر گلوکارہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی اس ویڈیو کو اپنے مداحوں کے لئے شیئر کیا۔ شیک اٹ آف والی یہ ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہے۔

مزید :

کلچر -