آئی ایس ایف کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے احتجاج

آئی ایس ایف کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )انصاف ا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے باچا خان یونیورسٹی کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پریس کلب لاہور کے سامنے پرامن احتجاج کیااور شہدا ء کے حق میں د عا خیر کی۔ اس تقریب میں گلریز اقبال ،رانا جہا نزیب،عمیر شوکت ،حیدرمجید ،رانا اظہر نواز، مہد وڑائچ، سعدعرفانی، عبدالمنعم لودھی ،انعم حنیف،طلحہ قریشی اور عبیر وڑائچ کے علاوہ سرکاری ونجی درس گاہوں کے طلباوطالبات نے شرکت کی۔ شرکانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پرمزمتی کلمات نقش تھے۔ شرکا نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی پر زور مذمت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں پر اس طرح کے حملے انتہائی افسوس ناک ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم طلباء اور ان کے والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

گلریزاقبال کا کہنا تھا کہ ہم دشمنوں کے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ہمیں بحیثیت قوم عملی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے لئے حوصلہ بخش کردار ادا کرنا ہو گا ہم خیبر پختونخواہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کی بہتر طبی امداد کی جائے اور جو لوگ اس دہشت گردی میں ملوث ہیں ان کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔