اقامہ رکھنا منی لانڈرنگ سے بڑا جرم،نواز شریف اب بھی سپریم کورٹ کے لاڈلے ہیں:سینیٹر اعتزاز احسن

اقامہ رکھنا منی لانڈرنگ سے بڑا جرم،نواز شریف اب بھی سپریم کورٹ کے لاڈلے ...
اقامہ رکھنا منی لانڈرنگ سے بڑا جرم،نواز شریف اب بھی سپریم کورٹ کے لاڈلے ہیں:سینیٹر اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اب بھی سپریم کورٹ کے لاڈلے ہیں، اقامہ رکھنا منی لانڈرنگ سے بڑا جرم ہے، اقامہ پر آرٹیکل 6 لگتا ہے، شیخ رشید نے پارلیمنٹ پر لعن طعن کی، عمران خان کو شیخ رشید کی بات دہرانی نہیں چاہیے تھی، لاہور میں پی ٹی آئی کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے پر کارکن ناراض نہیں، سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کو حدیبیہ کیس ختم کرنے اورنج ٹرین کی اجازت دے کر دو گفٹ دیئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ میں لاہور اتحاد سے اتنا مایوس نہیں ہوں جتنا باقی لوگ ہیں، احتجاجی تحریکوں کا آغاز لاہور جلسے کی نسبت کمزور جلسے سے ہوا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کندھا سیاسی اتحاد کے لیے توانا نہیں وہ کبھی بھی کینیڈا جاکر بیٹھ سکتے ہیں، طاہر القادری اگر بیرون ملک چلے گئے تو تحریک کون چلائے گا؟ طاہر القادری کا کاندھا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا، وکلاء تحریک سے زیادہ جامع اور مضبوط تحریک کوئی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، اگر دھرنے والے انگلی اٹھانے کی بات نہ کرتے تو ہم ان کے ساتھ ہوتے، حکومت اب سعودی عرب میں انگلی والوں کے پاس جاکر بیٹھ رہی ہے، شہباز شریف  راحیل شریف کے ہیلی کاپٹر پر سعودی عرب گئے، وہاں ان کی ملاقات کسی کے ساتھ نہیں ہوئی، نواز شریف کی ملاقات شہزاد محمد بن سلمان سے ہوئی جن سے نواز شریف نے مدینہ جانے کے لیے جہاز مانگا جو انہوں نے نواز شریف کو دیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے سے کارکن ناراض نہیں ہوئے، عمران خان اور شیخ رشید نے پارلیمنٹ پر لعن طعن کی اس وقت برا لگا لیکن اب لگتا ہے کہ کبھی کبھی ہوجاتا ہے ،عمران خان نے غصے میں بات کی ہوگی تاہم عمران خان کو شیخ رشید کی بات دہرانی نہیں چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کو دو گفٹ دے دیئے ہیں، ایک اورنج ٹرین منصوبے کی اجازت اور دوسرا گفٹ حدیبیہ کا خاتمہ، وزیراعظم کا اقامہ نکلے تو آرٹیکل 6 لگتا ہے،  اقامہ منی لانڈرنگ سے بھی بڑا جرم ہے، سینٹ میں تحریک انصاف کی وجہ سے 203 شق پاس ہوئی اور نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر بن گئے، نواز شریف اب بھی لاڈلے ہیں، نواز شریف عدلیہ کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ بھی کرایا، عمران خان سپریم کورٹ کے لاڈلے ہوں یہ میں نہیں مانتا۔

مزید :

قومی -