دارالشفقت میں بچوں کو اعلیٰ سہولیات فراہم کی جاتی ہیں،میاں منیر
لاہور(پ ر)انجمن حمایتِ اسلام کے سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ گذشتہ 135 برس سے بچوں، لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ دارالشفقت میں معاشرے کے یتامیٰ کو نہ صرف اعلیٰ رہائشی، تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ اعتماد، خودداری اور مثبت سوچ بھی اجاگر کی جاتی ہے، تاکہ وہ کسی بھی محرومی کا شکار نہ ہوں اور معاشرتی ترقی کے عمل میں شامل ہو کر ذمہ دار شہری ثابت ہوں۔ انجمن حمایتِ اسلام حکومت سے کوئی امداد نہیں لیتی، اس کے عہدیدار اور اراکین جسٹس (ر) منظور حسین سیال کی سرکردگی میں بے لوث فی سبیل اللہ رفاہی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مخیر خواتین و حضرات ادارے کی کارکردگی پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے عطیات سے برصغیر کی اس قدیم ترین این جی او کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ایس ایس کے منتخب زیر تربیت افسروں کے سوالات کے جوابات میں کیا۔ سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحانات میں منتخب ہونے والے زیرِ تربیت17 افسروں کی سول سروسز اکیڈمی لاہور کے47ویں کامن ٹریننگ پروگرام ”کمیونٹی ورک“ کے سلسلے میں حمایتِ اسلام دارالشفقت آمد پر انجمن حمایتِ اسلام کے سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر اور سیکرٹری حمایتِ اسلام دارالشفقت جسٹس (ر) سیّد سخی حسین بخاری نے انھیں 135 سالہ تاریخی تناظر کے بارے آگاہی فراہم کی