مانچسٹر میٹرو یونیورسٹی کے وفد کا دورہ ہیلی کالج آفبینکنگ اینڈ فنانس
لاہور(نیوز رپورٹر)مانچسٹر میٹروپولٹین یونیورسٹی برطانیہ سے رِک کانوان اور ڈاکٹر آمنہ خان پر مشتمل دو رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا دورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف کامرس اور کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ اجلا س میں دونوں یونیورسٹیوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے جاری سرگرمیوں پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کالج میں تحقیقی کلچر کو پروان چڑھانے سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفد نے کالج سے فارغ التحصیل گرایجوئیٹس کو اپنے ادارے میں پی ایچ ڈی کرانے پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔