دعائے صحت کی اپیل
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث اور ملک کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا عبدالرحیم چترالی فالج کی وجہ سے شدید علیل اور بیمار ہیں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے ان کی صحت کے لیے خصوصی دُعا کرائی اور تمام احباب و متعلقین اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا عبدالرحیم چترالی کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دُعا کریں