بنوں،مختلف واقعات میں 17سالہ لڑکی جاں بحق،2 افراد زخمی

بنوں،مختلف واقعات میں 17سالہ لڑکی جاں بحق،2 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں 17سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں ککی بنوں روڈ پر خوشدل پٹرول پمپ ترنگ قبرستان کے قریب ٹریکٹر اور چنگ چی رکشے کے مابین تصادم کے نتیجے میں 17سالہ مریم بی بی دختر حمزہ علی خان خواجہ مد لنڈیڈاک جاں بحق ہوگئی جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا رکشہ ڈرائیور اسد اللہ ولد رضا محمد خان سکنہ خواجہ مد منڈان کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی انکے ساتھ رکشے میں سواری تھی جو کہ اپنے رشہ داروں کے گھر آئی تھی۔کلاخیل مستی خان میں سینان ولد خورشید خان سکنہ شیردل آباد سے مبینہ طور پر پستول گرنے اور اتفاقیہ گولی چلنے سے 15سالہ ہاروں خان ولد نار اللہ جان سکنہ کلا خیل مستی خان زخمی ہوگئے،جبکہ تھانہ میراخیل کی حدود میں واقع چکڈاڈان میں مبینہ موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے مستورات کے تنازعہ پر سلیمان علی شاہ ولد امیر محمد خان سکنہ چکڈاڈان کو زخمی کیا پولیس نے انکی رپورٹ پر مبینہ ملزمان میردار علی ولد میر حاکم خان اور سلمان ولد میر دار علی ساکنان غوریوالہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔