حکومت آٹا بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لے،مفتی امتیاز

  حکومت آٹا بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لے،مفتی امتیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (تحصیل رپورٹر)مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت صدر مفتی امتیاز مروت نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آٹے کے بحران کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور آٹے کے بحران کی تحقیقات کریں میڈیا میں افغانستان کو آٹا سمگلنگ کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں اُن کی تحقیقات ہونی چاہئے اس موقع پرمرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسکی نے بھی میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہیں اب آٹا کا مصنوعی بحران جو مافیا نے کھڑا کیا ہے اس سے پریشانی مذید بڑھ رہی ہے ہر جگہ پر منصوبہ بندی کا فقدان نظر آرہا ہے حکومت کی مقبولیت کا پیمانہ تیزی سے تنزلی کا شکار ہے عوام تنگ ہوچکے ہیں اُنہوں نے حکومت سے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے کیونکہ آئین قادیانیوں کو اس طرح کی سرگرمیوں کی قطعی طور اجازت نہیں دیتاہے۔