مقبوضہ کشمیر،کرفیو بدستورجاری،مزید 2نوجوان کشمیری شہید،شدید احتجاج
سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں کرفیوبدستورجاری،بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،نوجوانوں کواونتی پورہ میں ہندوستانی سنٹرل ریزرو پولیس فورس، راشٹریہ رائفلز اور بھارتی فوج کے سپیشل آپریشن گروپ نے ایک محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ان نوجوانوں کو اونتی پورہ میں ہندوستانی سنٹرل ریزرو پولیس فورس، راشٹریہ رائفلز اور بھارتی فوج کے اسپیشل آپریشن گروپ کی سربراہی میں ایک محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔
کشمیری شہید