بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو نمبرون پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش

  بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو نمبرون پوزیشن برقرار رکھنے کا ...

  



لاہور(آئی این پی)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو مختصر فارمیٹ میں اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہو گا۔تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سے ایک میں بھی شکست پر گرین شرٹس سے نمبر ون پوزیشن چھین جائیگی۔ ہوم ٹی 20سیریز میں پاکستان کی عالمی نمبر 1پوزیشن بھی دا پر لگی ہوئی ہے۔بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20سیریز قومی ٹیم کی مختصر ترین فارمیٹ میں عالمی رینکنگ کے حوالے سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے تحت پاکستان کو اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلا دیش کو کلین سوئپ کرنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان سے آسٹریلیا صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے، پاکستان کی ایک شکست بھی کینگروز کو نمبر ون بنا سکتی ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، آسٹریلیا269پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا 262پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جب کہ بھارت 260پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی