نشے میں دھت افراد نے 13 سالہ لڑکے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا

نشے میں دھت افراد نے 13 سالہ لڑکے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا
نشے میں دھت افراد نے 13 سالہ لڑکے کو گینگ ریپ کا نشانہ بنا دیا

  



ننکانہ صاحب / فیصل آباد (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں کوٹ سادھورام میں شراب کے نشے میں دھت پانچ اوباشوں نے گن پوائنٹ پر 13 سالہ لڑکے کو اپنی شیطانی ہوس کانشانہ بنا ڈالا، اس کی وڈیو بھی بناتے رہے۔پولیس تھانہ صدر بچے کے والدکی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس کے 13سالہ بیٹے کو ملزمان مدثر، عامر، طارق اور دو نامعلوم جو شراب کے نشہ میں دھت تھے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا،پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

رپورٹ مطابق نواحی گاﺅں چک نمبر357گ ب میں اوباش نوجوان نے اسکول کے 2 کم سن طلبا کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی ، 12سالہ اور 13سالہ بچے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر آرہے تھے کہ مقامی رہائشی اسلم نے انھیں ڈرا دھمکا کر قریبی فصل کماد میں لے گیا اور ہوس کا نشانہ ، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد /ننکانہ صاحب