آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر لاہور پہنچ گئے، یہاں کیا کریں گے؟ خوشخبری آ گئی

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر لاہور پہنچ گئے، یہاں کیا کریں گے؟ ...
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر لاہور پہنچ گئے، یہاں کیا کریں گے؟ خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مانی سواہنے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مانی سواہنے کے ہمراہ آئی سی سی کے جنرل منیجر (جی ایم) کمرشل کیمبل جیمی سن بھی موجود ہیں۔ آئی سی سی کے عہدیدار کل لاہور میں مختلف اجلاسوں میں شریک ہوں گے جبکہ سیف سٹیز اتھارٹی کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مختلف اجلاسوں میں آئی سی سی عہدیداروں کو ناصرف ٹی 20 سیریز کے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام آئی سی سی کے تحت ہونے والے آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، مانو ساہنی سے ملاقاتوں میں اس حوالے سے بھی پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید :

کھیل -