چین میں’کرونا وائرس ‘کی اطلاع،پاکستان کا ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چین میں ناول کرونا وائرس کے اطلاع کی پیش نظر پاکستان میں اس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈایریکٹر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ماہرین نے شرکت۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے قومی اداری صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے وزارت صحت میں صورتحال کی مسلسل نگرانی کیلئے ایمر جینسی آپریشن سیل قائم کردیاہے،ایڈوائزری کامقصدپورے ملک میں صحت کےعملےکوآگاہ کرنا ہے،کرونا وائرس سےمتاثرہ علاقے سےآنےوالےمسافروں کی سکریننگ کیلے تمام ایئرپورٹس پر بھی خصوصی کاؤنٹربنایا جارہاہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا وائرس سےبچاو کاواحدحل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں،کراچی،لاہوراور اسلام آباد کے ایرپورٹس پر بالواسطہ یا بلاواسطہ ہر ہفتے 41 فلائٹس پاکستان آتی ہیں،مسافروں کی سکریننگ کیلئے مربوط اور موثر حکمت بنا لی ہے،عالمی ادارہ صحت اور چائینہ کے ساتھ ملکر صورت حال کی مسلسل نگرانی کی جارھی ہے، پاکستان میں فی الحال کرونا وائرس کا کوئی کیس موجود نہیں ہے،رپورٹ ہونیوالے کیسز کا تعلق چین سے ھے ،تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے کہ اس حوالے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اُنکی حکومت صورتحال کے ہر پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہے۔