ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، خاتون اور 3 بچے جاں بحق

ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، خاتون اور 3 بچے جاں بحق
ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، خاتون اور 3 بچے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے علاقے مظفر آباد پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس مظفرا ٓباد پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے لاپرواہی اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا اور سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل کو روند دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون اور3 بچے بری طرح کچلے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ پیش آنے کے بعدٹریکٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ریسکیو 1122 نے لاشوں کونشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں ۔