لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارے میں وزیر اعظم کس فائل کا مطالعہ کرتے رہے ،ہوش ربا تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارے میں وزیر اعظم کس فائل کا مطالعہ کرتے رہے ...
لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارے میں وزیر اعظم کس فائل کا مطالعہ کرتے رہے ،ہوش ربا تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے میاں نواز شریف کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طیارے میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ’’ وزیر اعظم طیارے میں بھی کام کر رہے ہیں‘‘

اس تصویر میں وزیر اعظم میاں نواز شریف انتہائی غور و فکر اور چہرے کے بڑھتے ہوئے تناؤ کے ساتھ جس فائل کا مطالعہ اور ’’کام‘‘ کر رہے ہیں ،تصویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اس پر ’’جی ایچ کیو ‘‘ کا لوگو واضح حروف میں کننداں ہے ۔مبصرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں اب بھی دوریاں اور خلیج برقرار ہے اور ملٹری قیادت کے سول حکومت کے بعض معاملات اور پالیسوں پر شدید تحفظات ہیں ،جبکہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر بھی حکومت اور ملٹری قیادت ایک پیج پر نہیں ہیں ۔

لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے وزیر اعظم کی طیارے سے لی گئی تصویر اور ہاتھ میں جی ایچ کیو کی فائل کا مطالعہ کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے چہرے کے تناؤاور اتار چڑھاؤ سے واضح ہوتا ہے کہ سول ملٹری قیادت کے تعلقات میں پڑنے والی دراڑیں اور بعض معاملات پر اختلافات ’’سب اچھا ‘‘ کی حکومتی گردان کے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں ۔