نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہیے،جھوٹے پراپیگنڈوں سے تحریک انصاف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی:سینیٹر سراج الحق

نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہیے،جھوٹے پراپیگنڈوں سے تحریک انصاف عوام ...
نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہیے،جھوٹے پراپیگنڈوں سے تحریک انصاف عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہہمیں نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہیے , تین سو ڈیم بنانے اور ایک ارب درخت لگانے جیسے جھوٹے پراپیگنڈے سے پی ٹی آئی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی, 25جولائی کو خیبر پی کے میں احتساب اور انقلاب کا دن ہے، عوام اپنے ووٹ کی قوت سے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں۔
نجی ٹی وی چینل”جیو نیوز“ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے بٹ خیلہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے تو خیبر پی کے میں کوئی ایک نیا ڈیم نظرنہیں آیا،عوا م اب پی ٹی آئی کے دعوؤں پر کان دھرنے والے نہیں،عوام اپنے ووٹ کی قوت سے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں.انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل قوم کو اسلامی اور باوقار پاکستان دے گی،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کسی کے حقوق غصب نہ ہوں ، عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف مل سکے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کتاب عوام اور روشن پاکستان کا نشان ہے،متحدہ مجلس عمل چاہتی ہے کہ ہر پاکستانی کو عزت کی زندگی ملے، کسی ظالم و جابر کو کسی غریب کا استحصال کرنے کی جرا ت نہ ہو، حکمرانوں نے عوا م کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کے تحفے دیئے.