متروکہ املاک بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں کارروائی سوالیہ نشان

متروکہ املاک بورڈ میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں کارروائی سوالیہ نشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ میں غیر قانونی طور پر بھرتی کئے جانے والے اسسٹنٹ ڈیٹاکنٹرول آفیسر عمران عارف جنجوعہ اور محمد منیرڈپٹی سیکرٹری پراپرٹی کے خلاف وفاقی وزارت مذہبی امورکی جانب سے چار بار نوٹس بھیجے جانے کے باوجود کارروائی میں پیش رفت نہیں ہورہی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جب بھی عمران عارف جنجوعہ اور محمد منیرکی غیر قانونی تقرری کے خلاف کارروائی کیلئے وفاقی وزارت مذہبی امور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو کوئی نوٹس بھیجتی ہے تو ہیڈ کوارٹر میں موجود اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرشیخ کاشف ملی بھگت اور ایڈمن آفس میں تعینات راجہ احتشام کی مدد سے ان کو غائب کردیتے ہیں۔اس حوالے سے جب شیخ کاشف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں آج تک کوئی نوٹس یا فائل غائب نہیں کی مجھے بے مقصد اس معاملہ میں ملوث کیا جارہا ہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے جو آخری نوٹس یکم جولائی کو موصول ہوا تھا اس کا جواب بھی 10جولائی کو دیا جا چکا ہے،عمران عارف جنجوعہ کے پاس ایک افسر کی انکوائری ہے اس لئے اس کو متنازعہ بنانے کی خاطر ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔اس بارے میں راجہ احتشام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر ملک زاہد کی ڈی پی فائل غائب نہیں ہوئی ان کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جس کے باعث وہ انڈر پراسس ہے۔