سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرایاجائے،ملک وقار
لاہور(پ ر)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی لاہور ملک وقار احمد کی زیر صدارت لاہور کی تمام منڈیوں کے چیئرمین اور سیکرٹریز کے ساتھ اہم ملاقات، منڈیوں میں ترقیاتی کاموں اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت۔عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملک وقار احمد کا کہنا تھا کہ منڈیوں میں سبزی اور پھلوں کی فروخت کو ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتاہی براداشت نہیں کی جائے گی۔