سٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی پر بند، انڈیکس میں 49.74پوائنٹس اضافہ، سونا 2250روپے مہنگا ڈالر 50پیسے سستا
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوملا جلا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 49.74 پوائنٹس کے اضافے سے37700.31پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم 57.53فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 10 ارب 74 کروڑ 36 لاکھ روپے کی کمی ہوئی۔گزشتہ روزآئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات میں اضافے سمیت دیگر شرائط سامنے آنے کے باعث ر سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے جس کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شروع ہی سے اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا او ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 37941پوائنٹس کی بلند اور 37370پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس 49.74پوائنٹس کے اضافے سے37700.31پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی79.02پوائنٹس کے اضافے سے16368.24پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 40.58پوائنٹس کی کمی سے26845.38پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ گذشتہ روز405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے149کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ233میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب17ارب44کروڑ69لاکھ روپے سے گھٹ کر71کھرب6ارب70کروڑ33لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین سے کاروباری حجم 45کروڑ72لاکھ16ہزار رہاجو پیرکی نسبت 17.44فیصد کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے بہانیرو ٹیکس62.62روپے کے اضافے سے897.62روپے اورنیسلے پاکستان50روپے کے اضافے سے 6800روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ 100روپے کی کمی سے7600روپے اورانڈس موٹرز67.63روپے کی کمی سے1301.62روپے ہوگئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے میں آئی جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کی کم ہوگئی۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید55پیسے کی کمی سے168.30روپے سے گھٹ کر167.75روپے اور قیمت فروخت168.60روپے سے گھٹ کر168.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے168.20روپے سے گھٹ کر167.50روپے اور قیمت فروخت168.70روپے سے گھٹ کر168روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 189روپے سے بڑھ کر189.50روپے اور قیمت فروخت 191روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 208.50روپے سے بڑھ کر210روپے اور قیمت فروخت 210.50روپے سے بڑھ کر212روپے ہوگئی۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 44.20روپے سے گھٹ کر44.10روپے اور قیمت فروخت 44.70روپے سے گھٹ کر44.60روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 45.20روپے اور قیمت فروخت 45.70روپے مستحکم رہی۔سونے کی فی تولہ قیمت مزید2250روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 13ہزار500روپے کی ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو عالمی مارکیٹ سونے کی قیمت12ڈالر کے اضافے سے 1825ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2250روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار500روپے ہوگئی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 1929روپے کے اضافے سے 97ہزار308روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی20روپے کے اضافے سے1120روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ