راجہ بشارت نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے درخواست قابل سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی کی دائر درخواست قابل سماعت سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر راجہ بشارت کے وکیل نے کہا کہ معاملہ اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے، درخواست گزار سیمل وحید نے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ جس پر ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا ہے کہ بیک وقت دو فورمز پر ایک ہی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔اس موقع پر درخواست گزار سیمل وحید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ سے 62 ون ایف کا ڈیکلریشن لینے کیلئے رجوع کیا ہے جو کہ صرف عدالت کا اختیار ہے، اورکہا کہ کمیشن بار بار راجہ بشارت کو موقع کیوں دیتا رہا جب کہ ایف آئی اے کی رپورٹ سے اس کا جھوٹ ثابت ہو چکا ہے؟ جس پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا ہے کہ جذباتی نہ ہوں موقع کسی وجہ سے ہی دیا جاتا ہے۔
راجہ بشارت