فلموں کیلئے روایت سے ہٹ کر موضوعات تلاش کرنا ہوں گے،سمی بٹ

فلموں کیلئے روایت سے ہٹ کر موضوعات تلاش کرنا ہوں گے،سمی بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل سمی بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں فلموں کیلئے روایت سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے ُ ضروری نہیں کہ صرف بڑی بجٹ کی فلم کامیابی سے ہمکنار ہو،سکرپٹ مضبوط اور اچھا ہو تو کم بجٹ کی فلم بھی توجہ حاصل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہالیکن ضرورت اس بات کی ہے جس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اچھا اور معیاری کام ہو رہا ہے اسی طرح فلم انڈسٹری میں بھی اچھے موضوعات لے کر معیاری فلمیں بنائی جائیں۔ہمیں روایت سے ہٹ کر نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا کیونکہ آج کی نوجوان نسل اس کی دلدادہ ہے۔ان اقدامات سے فلم بینوں کو سینما گھر آنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

کلچر -