سائلین کی داد رسی اور خوش اخلاقی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،کیپٹن (ر)محمد اجمل

سائلین کی داد رسی اور خوش اخلاقی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے،کیپٹن (ر)محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد و نقد انعام تقسیم ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمداجمل کا کہنا تھا کہ محنتی،ایماندار و فرض شناس افسران اور جوان محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انچارج چوکی ریواز گارڈن سب انسپکٹر نسیم خان، اے ایس آئی مقصود علی،اے ایس آئی ارباب مقصود اور اے ایس آئی تنویر بلال،اے۔ایس۔آئی علی نقی اور اے ایس آئی عمر شبیر،ہیڈ کانسٹیبل طارق تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں۔ شامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی مجموعی کارکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے کرائم کنٹرول،سائلین کی داد رسی اور خوش اخلاقی ہمارا نصب العین ہونا چاہیئے۔پولیس افسران و جوان کمیونٹی پولیسنگ اور جرائم کے تدارک کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔

مزید :

علاقائی -