قصور، 12 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، باپ ہی قاتل نکلا

قصور، 12 سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، باپ ہی قاتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور (بیورورپورٹ) اے ایس پی سٹی ڈاکٹر عبدلحنان نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ محلہ محمد نگرکے رہائشی محمد خالد نے 16جولائی کو تھانہ بی ڈویژن پولیس کو اطلاع دی کہ سائل کا بھائی جاوید اور اسکے بیوی بچے اپنے گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے سائل کا بھتیجا محمد رؤف بعمر 12سال اور اسکا بھائی عاقب بعمر 10سال ایک چارپائی پر سوئے ہوئے تھے، نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور سائل کے بھتیجے رؤف کو صحن سے اٹھا کر کمرے میں لے گیااور گلے میں پھندا ڈال قتل کردیا۔ رات 3بجے کے قریب سائل کا بھائی جاوید اٹھا تو رؤف مردہ حالت میں پڑا تھا۔جس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس ٹیموں نے مقتول رؤف کے والد جاوید کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تو اس نے تفتیش انکشاف کیا کہ میرے بیٹا رؤف پیدائشی بیمار تھا جس کی مسلسل بیماری کی وجہ سے تنگ آگیا تھا اور غصہ میں آکر اپنے بیٹے کا گلہ دبا کر قتل کردیا۔ پولیس ٹیموں نے چار روز کے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کو بے نقاب کرکے والد کو گرفتار کیا قصور کی سیا سی اور مذ ہبی تنظیمو ں نے ڈی پی او قصور زا ہد نوا ز مر و ت ایس ایس پی ڈا کٹر عبد الحنا ن ایس ایچ او میا ں غلا م فر ید، ایس ایچ او محمد امجد ڈو گر ودیگر پو لیس ٹیم کو ان کی فہم و فرا ست اور محکما نہ صلا حیتو ں پر خرا ج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -