میرپور خاص میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہے،فیصل بشیر میمن
میرپورخاص(بیورورپورٹ)ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے کہا کہ میرپورخاص ضلع میں سندھ کے دوسرے اضلاع کے مقابلے میں انتہائی کم جرائم ہیں اور موٹر سائیکل کی چوری اور دیگر کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے اور ملوث گینگ کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ اپنے آفس میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے وفد سے ملاقات کررہے جس میں شامل نیشنل پریس کلب کے سرپرست قمرالدین شیخ، شاہد جمیل، عمران ملک، دانش اقبال، علی رضا رند، ہارون پہوڑ اور فہد ملک شامل ہیں، ایس ایس پی نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ انہوں نے حال ہی میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی ہے اور انہیں نئے ٹاسک دیئے ہیں، تاکہ وہ جلدہی جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص میں منشیات کا کاروبار کیا جارہا ہے جسے ختم کرنے کے لیے انہوں نے مہم چلا دی ہے جس کا جلد ہی نتیجہ برآمد ہوگا انہوں نے صحافیوں کی نشاندہی پر ایم جناح اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر لفٹر کی مدد لینے کی ہدایت کی تاکہ غیر قانونی پارک کی گئی گاڑیوں کو ہٹایا جاسکے اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ حائل نہ ہو، انہوں نے کہا کہ تاجر، صحافی اور سول سوسائٹی اور دیگر افراد انہیں مسائل کی نشاندہی کررہے اور ترجیحی بنیادوں پر وہ مسائل حل کررہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے انہوں نے کہا جلد ہی ان کے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔