بھارت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی اپیل کی دھجیاں بکھیر دیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کورونا کے پیش نظر عالمی پر جنگ بندی کی اپیل کی ،گوتریس کی اپیل کے برعکس بھارتی فورسز شہری آبادی پر اشتعال انگیزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کو ایل او سی کے اس پار دوسری اجازت نہیں دی گئی جبکہ پاکستان نے مکمل رسائی دی،اقوام متحدہ اورفوجی مبصر مشن ایل او سی کے پارکام نہیں کرسکتاجبکہ پاکستان نے مشن کو آزادانہ ماحول دیا،غیرملکی میڈیا کا وفدآج پھر لائن آف کنٹرول کے دورے کیلئے اسلام آبادسے روانہ ہو گیا۔
غیرملکی میڈیا بھارتی مظالم اور5 اگست کے غیرقانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل دورہ کررہاہے ،غیرملکی میڈیا اوراقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی اور مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی جارہی ہے ،غیرملکی میڈیا چری کورٹ سیکٹر میں فائربندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کاازخودمشاہدہ کرے گا۔
غیرملکی صحافی بھارتی اشتعال انگیزیوں کاشکار افراد سے ملیں گے اور نقصانات کا جائزہ لیں گے ،فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی ویڈیو بنانے پر قیدکیاگیاتھا،فرانسیسی صحافی کو10 دسمبر2017 کو سری نگر سے گرفتارکیاگیا،کومیٹی کاقصور میرواعظ سے ملاقات اور بھارتی فورسز پر پتھراﺅ کرنے والے مظاہرین کی فلم بناناتھا۔
فرانسیسی صحافی پال کومیٹی بھارتی قابض فورسز کی پیلٹ گنز کاشکار افراد سے بھی ملے ،بھارت نے بعدازاں فرانسیسی صحافی پال کومیٹی کو ملک بدرکردیا،فرانسی صحافی پال کومیٹی نے پاکستان سے بھی ایل او سی تک آزادانہ رسائی مانگی تھی،پاکستان نے ایل او سی قبائلی اضلاع اور واہگہ سرحد تک آزادانہ رسائی دی ۔
فرانسی صحافی نے کشمیراوردنیا کی چھت پر جنگ کے عنوان سے دستاویزی فلم کا اجراکیا،فرانسی صحافی نے بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کاپردہ فاش کردیا،کومیٹی نے پیلٹ گنز کے زخمیوں ،ایکسرے،بینائی کھونے والے کشمیریوںکی پراثر تصاویر استعمال کیں،بچوں پر پیلٹ نگز کے استعمال،انہیں معذور کرنے،پھیپھڑوں ،گردے ،جگر میں سیسے کی موجودگی کو دکھایا۔
دستاویزفلم میں ایسا معاشرہ دکھایاجو مسلسل زیرنگرانی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں ہر طرف فوجی،کیمرے،ڈرونز،ہجوم،مظاہروں اورجنازوں تک کی ویڈیوز بنتی ہیں ،بھارتی فوجی کی جیپ کے آگے باندھے جانے والے کشمیری نوجوان کو بھی دکھایا گیا،دستاویزی فلم بتاتی ہے ہرجنازہ پاکستانی پرچم میں لپٹا ،ہرکوئی آزادی،مجاہدآزادی بننا اورحق خودارادیت چاہتا ہے ۔
بھارت رواں سال لائن آف کنٹرول پر ایک ہزار744 خلاف ورزیاں کرچکا ہے ،بھارتی فورسز کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں میں 14 شہری شہید اور135 زخمی ہوئے ،شہدا میں 5 بچے،5 خواتین،4 مردشامل ،زخمیوں میں 36 بچے ،44 خواتین اور55 مردشامل ہیں۔