اگر آپ بھی صبح تھکے ہوئے اُٹھتے ہیں تو رات سونے سے پہلے شہد کا یہ نسخہ آزما کر دیکھیں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بہت سے لوگ 6سے 7گھنٹے کی نیند لینے کے باوجود جب بیدار ہوتے ہیں تو بہت تھکاوٹ محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔ ماہرین نے اس تھکاوٹ سے بچنے کا ایک آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ویب سائٹ holisticlivingtips.com کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت بیدار ہوتے ہوئے محسوس ہونے والی تھکاوٹ کا علاج شہد اور ہمالیہ کے گلابی نمک میں پوشیدہ ہے۔ 5چمچ شہد اور ایک چمچ نمک کا آمیزہ بنا کر ایک جار میں رکھ لیں اور رات کو سونے سے پہلے چمچ کے ساتھ اس کی تھوڑی سی مقدار اپنی زبان کے نیچے ڈالیں اور اسے چوس لیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ہمالیہ کا گلابی نمک نیند کے معیار کو بہتر بنانے اور ڈپریشن ختم کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ دردشقیقہ سے نجات کے لیے بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیروٹونین سمیت دیگر ہارمونز کا لیول مستحکم رکھتا ہے۔ کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتا اور وزن میں کمی کا بھی سبب بنتا ہے۔ اس کا شہد کے ساتھ آمیزہ رات کے وقت استعمال کرنے سے نیند کے معیار میں بہت بہتری آتی ہے اور اس کے چند دن کے استعمال سے ہی صبح بیداری کے وقت تھکاوٹ کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔