فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 104 پوائنٹس اضافے سے 37804 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 434 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور انڈیکس کی بلند ترین سطح 37985 رہی۔ بازار میں آج 40 کروڑ شیئرز کے سودے 17.80 ارب میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے بڑھ کر 7121 ارب روپے ہوگئی۔

مزید :

قومی -بزنس -