‏معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل، مشیر داخلہ و احتساب بنا دیئے گئے

‏معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل، مشیر داخلہ و احتساب بنا دیئے گئے
‏معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل، مشیر داخلہ و احتساب بنا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے  معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں  مشیر داخلہ و احتساب کا قلمدان دیدیا ہے جبکہ ملک امین اسلم کو مشیر موسمیاتی تبدیلی بنا دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کرکے انہیں مشیر بنادیا گیا ہے۔ شہزاد اکبر کو مشیر داخلہ و احتساب کا عہدہ دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی بنا دیا گیا ہے۔ شہزاد اکبر اور ملک امین اسلم کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے شہزاد اکبر اور ملک امین اسلم سے رابطہ کر کے انہیں تبدیلیوں سے متعلق اعتماد میں بھی لیا اور نئی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر کے تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -