دو روز سے بند استور ویلی روڈ بحال کر دی گئی
گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گزشتہ دو روز سے بند استور ویلی روڈ بحال کر دی گئی ، شاہراہ قراقرم کھولنے کا کام صبح سویرے شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراہ قراقرم پر نو مقامات پر لیڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جن میں سے سات مقامات کو کلیئر کر لیا گیا ہے جبکہ مزید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نہ ہوئی تو سڑک جلد کھول دی جائے گی ۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) کی ٹیمیں سڑک کی بحالی میں مصروف ہیں ،ایف ڈبلیو او ، این ایچ اے اور ضلعی آفیسرز موقع پر نگرانی کر رہے ہیں ،روڈ کو جلد کھلوانے کیلئے مزید مشینری بھجوائی اجا رہی ہے، مسافر روڈ کھلنے تک چلاس شہر میں انتظار کریں ۔
محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے کہا گیا کہ بین الاضلاعی شاہرات کو بھی ہنگامی بنیادوں پر کھولا جا رہا ہے ، دو روز سے بند استور ویلی روڈ بحال کر دی گئی ۔
واضح رہے کہ شدید بارش کے باعث استور ویلی روڈ بند ہو گئی تھی ۔