4روزہ میچ، پاکستان شاہینز کا بنگلہ دیش اے کو جیت کے لیے 428رنز کا ہدف
ڈاروان (نیٹ نیوز)پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو چار روزہ میچ میں جیت کیلئے 428 رنز کا ہدف دیدیا۔میچ میں بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز 4 وکٹوں پر 203 رنز کیساتھ کیا تاہم پوری ٹیم 63 رنز کے اصافے کے بعد محض 266 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 جبکہ محمد علی نے 2 وکٹیں لیں۔دوسری اننگز میں پاکستان شاہینز نے 3 وکٹوں پر226 رنز بناکر ڈکلیئر کردی، عمیر بن یوسف نے سینچری اسکور کی جبکہ مبصر خان 95 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حسیب اللہ صفر اور کپتان صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔بنگلادیش کی جانب سے رپون مونڈل اور مکید الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بنگلادیش اے نے دوسری اننگز میں 20 رنز بنالیے تھے تاہم انکی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔