چمن ؛افغان بارڈر حکام کا پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے سےانکار
چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دھرنا کمیٹی کے ساتھ باب دوستی سے سابقہ شرائط پر پیدل آمدورفت بحال نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ افغان بارڈر حکام نے پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ پر افغانستان داخلے کی اجازت دینے سےانکارکر دیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز باب دوستی پر پیدل آمدورفت کی سابقہ پاسپورٹ پالیسی بحال کردی گئی تھی۔
حکام کاکہنا ہے کہ بڑی تعداد میں مقامی افغان شہری تذکیرہ پر پاکستان داخلے کیلئے افغان حدود میں جمع ہیں،پاکستانی تاجر اور محنت کش افغانستان جانے کیلئے باب دوستی پہنچ گئے ہیں۔