معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف ڈار امریکہ میں انتقال کر گئے

معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف ڈار امریکہ میں انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) شمالی لاہور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت آصف ڈار آج قلیل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے امریکہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج نیوجرسی میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔آصف ڈار نے بھرپور سیاسی و سماجی زندگی بسر کی اور مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے کونسلر بھی منتخب ہوئے۔ آصف ڈار امریکہ میں مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن رہے۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ‘ دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

مزید :

علاقائی -