پاکستانیوں نے کر دکھایا،گروپ فوٹو بنانے والا بھی تصویر میں شامل

پاکستانیوں نے کر دکھایا،گروپ فوٹو بنانے والا بھی تصویر میں شامل
پاکستانیوں نے کر دکھایا،گروپ فوٹو بنانے والا بھی تصویر میں شامل
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستانی سائنسدان اور محققین سہولیات کے فقدان کے باوجود عالمی معیار کا کام کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔اس کی تازہ مثال کمپیوٹر سائنس کے میدان میں تحقیق کرنے والے پاکستانی کمپنی ’Eyedeus Labs‘ کی شاندار کامیابی ہے۔فرانس کی کمپنی Kima Venturesنے Eyedeus Labsکی تحقیقی سر گرمیوں کے لئے لاکھوں ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا۔آئی ڈیوس لیبز نے Groopicنامی ایک ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہےجسے استعمال کرتے ہوئے گروپ فوٹو بنانے والا بھی تصویر میں شامل ہوسکتا ہے ۔گرو پک کے سربراہ علی ریحان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تحقیقی تخلیقات میں دنیا بے پناہ دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے اور انہیں کئی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی لیکن انہوں نے تمام پہلو?ں کا جائزہ لینے کے بعد اس پاکستانی کمپنی انتخاب کیا۔

مزید :

علاقائی -