محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے بانی قائم خان کرمانی انتقال کر گئے

    محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس کے بانی قائم خان کرمانی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ معروف نابینا بزرگ سماجی رہنما، گذشتہ 45سالوں سے نابینا افراد کی فلاح و بہبود کی جدوجہد کرنے والے انسان دوست شخصیت نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کرنے والے ادارے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کیمپلیکس کے بانی قائم خان کرمانی مختصر علالت کے باعث 75سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں قائم خان کرمانی گذشتہ چند دنوں سے چیسٹ انفیکشن کے باعث طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ میں زیر علاج تھے جہاں وہ ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود سحت یاب نہ ہو سکے اور گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
جا ملے ہیں ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز نیو ملتان میں ادا کی گئی نماز جناز ہ ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن علامہ سید خالد محمود ندیم نے پڑھائی جس میں سماجی سیاسی مذہبی شخصیات کے علاوہ نابینا افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی واضع رہے کہ قائم خان کرمانی نے بلائنڈ سنٹر کا آغاز اپنے گھر کے ایک چھوٹے سے کمرے سے کیا جس میں صرف چند بلائنڈ طالب علم تھے قائم خان کرمانی کی مسلسل جدوجہد کے باعث آج محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر نابینا افراد کے لئے یونیورسٹی جیسی حیثیت رکھتا ہے جہاں سے فارغ التحصیل نابینا افراد ملک کے کونے کونے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کی اس نے نہ صر ف نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کی بلکہ ان کو باعزت روزگار حاصل کرنے میں بھر پور مدد کی اسی طرح ان نابینا افراد کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا ادارہ ہذا کے بانی قائم خان کرمانی نے نابیناؤں کی نمائندگی کے سلسلے میں ادارہ کے بانی قائم خان کرمانی کی دن رات کی محنت اور انتھک کوششوں سے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر آرگنائزیشن اس وقت بین الاقوامی شہرت کا حامل ادارہ بن چکا ہے جس کے پیچھے لازاوال قربانیوں کی ایک طویل داستان موجود ہے کیونکہ محمد قائم خان کرمانی اور ان کی بیوی بچوں نے نابینا افراد کی بحالی کی جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناصرف قابل ستائش ہیں بلکہ یہ ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے یہ اداری اس وقت نابینا افراد کے لئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے اس وقت پاکستا ن کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں قائم خان کرمانی کی شاگرد موجود ہیں جوکہ سرکاری وغیر سرکاری اداروں میں باعزت روزگار کمانے میں مصروف ہیں کیونکہ قائم خان کرمانی کا ایک ہی مشن تھا کہ نابینا افراد افراد کو تعلیم و تربیت کے ذریعے بھیک مانگنے سے بچا یا جائے اور وہ اپنے مشن میں کافی حد تک کامیباب ہوئے ہیں آج سڑکوں پر نابینا افراد بھیک مانگتے ہوئے بہت ہی کم نظر آتے ہیں محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کے بانی قائم خان کرمانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک مصر، سری لنکا، ملائیشا،نیپال اور سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنسوں میں شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی قائم خا ن کرمانی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ آپ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں نابینا افراد کی تربیت کے لئے ورکشاپ منعقد کیں جس میں ملائشیاء اور ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی انسٹرکٹر نے بھی شرکت کی اور پاکستانی نابینا ؤں کو قومی سطح کی تربیت فراہم کی جبکہ ورلڈ بلائنڈ یونین کے صدر مسٹر پیڈ رو ز وریٹا نے ملتان کے محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر کا دورہ کیا اورمحمد قائم خان کرمانی کی نابینا فراد کی بحالی کے لئے کی گئی جدوجہد کو سراہا۔ پاکستانی نابینا ؤں کے مسائل کے حل کے لئے قائم خان کرمانی نے دنیا کے 20سے زائد ممالک کا سفر کیا اور ان ترقی یافتہ ممالک سے نابینا افراد کے عام استعمال میں آنے والے جدید آلات پاکستان منگوائے جس سے نابینا افراد آج تک مسفید ہو رہے ہیں اس ادارے کے بانی قائم خان کرمانی کی مسلسل کئی مہینوں سے صحت کی خرابی، اور بڑھتی ہوئی عمر کے باعث ڈاکٹر وں نے ان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لیکن اس کے باوجود بانی ادارہ ہذا محمد قائم خان کرمانی اور انکی بیٹی سعدیہ کرمانی مسلسل ادارے کے بہتری کے کام کرنے میں مصروف رہتے قائم خان کرمانی نے اپنی زندگی میں ہی اپنی صاحبزادہ سعدیہ کرمانی کو دبئی سے بلا کر ادارے کی بھاگ ڈور سنبھال دی تھی جوکہ احسن طریقے سے محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر میں بطور ڈائریکٹرخدمات سر انجام دے رہی ہیں سعدیہ کرمانی اعلی تعلیم یافتہ باشعور اور محنت میں عظمت پر یقین رکھنے والی جواں جذبوں کی مالک خاتون ہیں جنہوں نے ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھ کر دوسروں کی مدد کرنا سیکھا ہے سعدیہ کرمانی نے ایم بی اے فنانس کیا اور اس کے بعد شمع بناسپتی اینڈ کوکنگ آئل، برٹش یونیورسٹی کالج اور دبئی میں اعلی عہدوں پر فائز رہیں سعدیہ کرمانی نے اپنے والد کی صحت کی خرابی کے باعث والدین کے حکم پر دبئی کو خیر آباد کہا اور پاکستا ن واپس آنا پڑا اور پھر والدین کے اسرار پر اپنے والد محترم سر قائم خان کرمانی کی سرپرستی میں محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر میں ذمہ داریا ں سنبھالیں دریں اثناں معروف صنعت کار شیخ احسن رشید سمیت سماجی رہنماؤں ڈاکٹر شفقت منیر راؤ، عامر شہزاد صدیقی، یاسمین خاکوانی، ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی، صوبائی ڈاکٹر اختر ملک، ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈہیڑ، چیئر مین بیت المال عون عباس بپی، سمیت دیگر نے محمد قائم خان کرمانی کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قائم خان کرمانی ایک سچے اور کھرے انسان تھے جنہوں نے ساری زندگی دکھی نابینا افراد کی خدمت میں گزاری اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
انتقال