جوڈیشل کمیشن کا قیام عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کا نتیجہ ہے،عبدالعلیم خان

جوڈیشل کمیشن کا قیام عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کا نتیجہ ہے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جو ڈیشیل کمیشن کا قیام پی ٹی آئی کے 126روزہ عوامی احتجاج اور عمران خان کی قیادت میں اُس سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس نے ملکی سیاست کا نیا رُخ متعین کر دیا ،دیر آئید درست آئید کے مصداق اس کمیشن کا قیام خوش آئند امر ہے جس سے مستقبل میں ہونے والے انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا ۔ لبرٹی چوک میں واک کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ قومی سیاسی تاریخ میں کامیا ب جدوجہد پر عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے بلخصوص خواتین اور نوجوانوں کو نیا سیاسی شعور اور مثبت ویژن دیا اور اب کوئی عوام کا مینڈیٹ نہیں چرا سکے گا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے14 اگست کے لانگ مارچ سے لیکر 17دسمبر کے دھرنے تک شاندار کارکردگی دکھائی ،اہل لاہور ماضی میں بھی تیار تھے ،اب بھی تیار ہیں اور انشاء اللہ عمران خان کی کال پر دوبارہ تیار رہیں گے ۔ایک سوال پر عبدالعلیم خان نے توقع ظاہر کی کہ جو ڈیشل کمیشن کے قیام میں دونوں اطراف سے جس لچک اور مفاہمت کا مظاہرہ کیا ہے اُسے آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور ماضی کی طرح حکومت دوبارہ لیعت و لعل سے کام نہیں لے گی ،اُن کا کہنا تھا کہ این اے122میں انتخابی دھاندلیوں کی چھان بین اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے ۔